نازیبا ویڈیوز کیس:عدالت کی مدعی مقدمہ دعاعامر کو پیش ہونے کی ہدایت

Feb 02, 2023 | 16:26 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ایف آئی اے نے معروف ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کی درخواست واپس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامرلیاقت کی نازیباویڈیوز وائرل کرنےکے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزمہ دانیہ کو عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے کے وکیل نے مدعی مقدمہ دعا عامرکا بیان ویڈیو لنک پر ریکارڈ کرنے کی درخواست جمع  کرائی۔

ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول  نے ایف آئی اےکی درخواست پراعتراضات کرتے ہوئے کہا کہ مدعی مقدمہ پاکستان میں ہے اور ویڈیولنک پربیان ریکارڈ نہ کرایاجائے لہٰذا مدعی مقدمہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔

ملزمہ کے وکیل کے دلائل کے بعد ایف آئی اے نے دعا عامر کا ویڈیو لنک پربیان ریکارڈ کرنے کی درخواست واپس لے لی۔

عدالت  نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو پیش ہونے کی ہدایت کی اور سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ ملزمہ دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

مزیدخبریں