بورے والا: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Feb 02, 2023 | 16:20 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بورے والا تھانہ ساہوکا کی حدود چک نمبر 309 ای بی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ ساہوکا کی حدود چک نمبر 309 ای بی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔محمد نیاز اپنے ساتھیوں رحمت اللہ ،ریاض ،نور احمد کے ہمراہ ایک محفل میں موجود تھے کہ اچانک کار میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نیاز احمد جوئیہ اور فاروق آرائیں جاں بحق اور رحمت علی ،ریاض احمد اور نور احمد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بورےوالا مہر وسیم سیال اور ایس ایچ او تھانہ ساہوکا ملک فیاض حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ڈی پی او وہاڑی ظفر بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور مقدمات درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی آئی اے اور آئی ٹی سمیت سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔اور ایس ایچ او تھانہ ساہوکا کو 48 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو ٹریس کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-02/news-1675336829-9022.mp4

دوسری جانب منکیرہ محلہ شیخانوالہ کے رہائشی نوجوان نذر حیات کو گوھر والا چوک کے قریب قتل کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ منکیرہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تفتیش کا عمل شروع کر دیاہے۔ ایس ایچ او کا کہناہے کہ  جلد ملزمان کو ٹریس کرلینگے۔ 

مزیدخبریں