ایک نیوز: شیخ رشید کیخلاف مقدمہ اور فواد چودھری کیساتھ ناروا سلوک پر سینیٹ کی داخلہ کمیٹی نے نوٹس لے لیا۔آئی جی اسلام آباداور ڈی جی ایف آئی اے کی 10 فروری کو طلبی، اہم خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کی گرفتاری کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ نے 10 فروری کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں شیخ رشید اور فواد چودھری کی گرفتاری پر بریفنگ لی جائے گی۔سینئر صحافی عمران ریاض خان پر مقدمے کی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی جبکہ سابق ایم این اے شاندانہ گلزار کیخلاف درج مقدمے کی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔
کمیٹی کی جانب سے آئی جی اسلام آباد ، آئی جی کے پی کے اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو طلب کر لیا گیا۔ تینوں افسران کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر سیاستدانوں اور صحافیوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔