ایک نیوز: وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے شیخ رشید کی گرفتاری پر کہا ہے کہ حکومت کا شیخ رشید کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ قانونی کارروائی ہورہی ہے ، 15 کلوہیروئن تو نہیں ڈالی،حکومت کاکوئی تعلق نہیں، سیاسی مسخرہ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے،صرف قانون پر عمل ہوا ہے، پسلیاں تو نہیں تڑوائیں ؟میڈیا کے سامنے پولیس والوں کو دھکے دینے والامارپیٹ کرنے کا جھوٹ بول رہا ہے،”قانون کے نیچے لاﺅں گا“ کے ڈائیلاگ بولنے والا قانون کے نیچے آنے سے کیوں ڈرتا ہے؟قانون کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرنا پولیس کا قانونی فرض ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طیبہ گل کی طرح اغوا کیا ہے نہ بشیر میمن کی طرح واش روم میں بند کیا ہے،خلاف قانون کام نہیں کیا تو عدالت کو بتادیں،قانون کے سامنے سب برابر ہیں، قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا ،قتل اور دہشتگرد تنظیموں سے رابطے ہونے کا الزام سنگین الزام لگانے والے قانون کا سامنا کریں،عمران نیازی نے سیاسی مخالفین، سچ بولنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا، جھوٹے مقدمے بنوائے،گزشتہ چار سال کے سیاہ دور میں صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں، پسلیاں توڑی گئیں،باس اور چپڑاسی دونوں کی قانون کا سامنا کرنے سے ہوا نکلی ہوئی ہے،یہ ہر اُس ادارے کو گالیاں دیتے ہیں جو اِن سے جواب مانگے۔