گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے:خرم منورمنج

ایک نیوز: خرم منور منج سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جتنے بھی ہمارے ساتھی جن کو گرفتار کیا گیا ہے ہیں خواہ وہ عمران ریاض ہو یا شیخ رشید یا کوئی اور اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے معاون خصوصی خرم منور منج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران حکومت پر شکوے اور شکایتوں کے انبار لگا دیئے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے گھر جو چھاپے مارے جا رہے ہیں اگر اسی طرح سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے،ہماری جماعت نے عمران خان کو بارہا کہا تھا کہ اس طرح کے حالات آئیں گے جو آج آئے ہیں۔موجودہ نگران حکومت کو کوئی ارادہ نظر نہیں آ رہا الیکشن میں جانے کا ،اگر موجودہ نگران حکومت نے وقت پر الیکشن نہ کروائے تو یہ آئین شکنی کریں گے،ان کی یہ خواہش ہے کہ یہ الیکشن آگے لیکر جائے مگر ہم یہ ہونے نہیں دیں گے۔

 ق لیگ  کے سنئیررہنمااور سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خرم منور منج نے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے موجودہ حکومت کے خلاف بلاجواز چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔

خرم منور منج نے کہاکہ شیخوپورہ جتنے بھی ہمارے ساتھی جن کو گرفتار کیا گیا ہے ہیں خواہ وہ عمران ریاض ہو شیخ رشید یا کوئی اور اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔