ملک بھر میں بجلی کے کریک ڈاؤن کی وجہ بھارتی ہیکرز نکلے

ملک بھر میں بجلی کے کریک ڈاؤن کی وجہ بھارتی ہیکرز نکلے

ایک نیوز: جنوری میں ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 23 جنوری کو ملک بھر میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہوگئی تھی جس کو بحال ہونے میں کئی گھنٹے لگ گئے تھے۔اس پر  ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 جنوری کو بھارتی ہیکرز کی جانب سے نیشنل گرڈ پاور کے سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جس کو ناکام بنانے کیلئے فوری طور پر ملک بھر کی بجلی فراہمی  کو معطل کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے کئی بار سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش کی جا چکی ہے۔
قبل ازیں بجلی بریک ڈاؤن کے بارے میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ایک ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ فریکونسی کے اتارچڑھاؤ اور500 کے وی کی ٹرانسمشن لائنز ٹرپ ہوئی جبکہ ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیاتھا اور سسٹم بیٹھنے سے 11 ہزار356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی تھی۔
نیشنل ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق  کہا گیا تھا کہ بریک ڈاون سے پہلے سسٹم کی فریکونسی 50 میگاہزٹ تھی جو کہ اچانک بڑھ کر57 میگاہزٹ تک پہنچ گئی تھی جبکہ فریکونسی اچانک سے بڑھنے سے سسٹم پرلوڈ اور وولٹیج غیرمتوازن ہوا تھا۔ بنیادی فالٹ گدو ٹرانسمیشن لائنزمیں آیا جبکہ ٹرپنگ کے باعث 11 ہزار 356 میگا واٹ بجلی سسٹم سےنکل گئی تھی۔