ایک نیوز: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے طلبا پر مہنگائی بم گرادیا،مختلف ڈگری پروگرامز کی امتحانی فیس میں ہوش ربا اضافہ کردیا گیا۔
رپور ٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پی ایچ ڈی تھیسز کی فیس میں 1300 فیصد تک اضافہ، ڈیڑھ لاکھ روپے کردی ہے۔ اس کے علاوہ ایم ایس، ایم ڈی، ایم ڈی ایس تھیسز کی فیس میں 640 فیصد اضافہ کرکے فیس 50 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم ڈی کی فیس 5750 سے 8750 کردی گئی ہے جبکہ ایم ایچ پی ای کی فیس میں 222 فیصد اضافہ کیساتھ 25 ہزار کردی گئی ہے۔پی ایچ ڈی کمپری ہینسیو کی فیس میں 270 فیصد اضافہ کیا گیا کہ جبکہایم ایس سی کی فیس میں 110 فیصد اضافہ کرکے 10 ہزار کردی گئی۔پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کی فیس میں بھی 60 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔ یو ایچ ایس کا کہناہے کہ امتحاںی اخراجات میں اضافے کے باعث فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ فیسوں میں 25 فیصد اضافہ کے خلاف زرعی یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اضافہ کو مسترد کردیا۔ ملک میں ہوشرباء مہنگائی اور یونیورسٹی کی فیسوں میں اضافہ یقینا عام آدمی اور غریبوں کے بچوں کے لئے تعلیم کا حصول مشکل بنانا ہے۔ طلباء نے فیسوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ واپس نہ لینے پر گورنر ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کی دھمکی دی تھی۔
طلباء کا کہنا تھا کہ وہ فیسوں کو مسترد کرتے ہیں فیسوں میں اضافہ تعلیم کے حصول کے کا رستہ بند کرنے کے مترادف ہے اگر ملک معاشی بحران سے دوچار ہے تو کیا حکومت اب طلباء کا خون نچوڑنا چاہتی ہے؟اگر حکومت نے اضافہ واپس نہ لیا تو ہم گورنر ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے ۔