سانحہ پشاور: چینی صدر، وزیراعظم کا شہباز شریف سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

Feb 02, 2023 | 13:43 PM

ایک نیوز: پاکستان کے بہترین دوستے چین کے صدر اور وزیراعظم نے سانحہ پشاور پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف سے پشاور میں دہشت گردی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور تعزیت کیا ہے۔ 

چین کے صدر نے پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے پر وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی پیغام بھجوایا۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون بڑھانے پر تیار ہے۔ چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے واقعے میں متاثرہ خاندانوں، زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی قومی حکمت عملی کے فروغ، سماجی استحکام برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی وتحفظ میں چین پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھے گا۔ چین دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون بڑھانے پر تیار ہے تاکہ پاکستان کے ساتھ مل کر عالمی و علاقائی سلامتی کا تحفظ ہوسکے۔ 

چینی وزیراعظم نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو پشاور میں اندوہناک واقعے پر چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیتی پیغام بھیجا۔

مزیدخبریں