سانحہ پشاور: خودکش حملہ آور کی حملے سے پہلے کی تصاویر سامنے آگئیں

Feb 02, 2023 | 13:43 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پشاور خودکش حملہ، حملہ آور کے پولیس لائن میں داخل ہونے کی فوٹیجز سامنے آگئیں۔خودکش حملہ آور بارہ بجکر 33منٹ پر پولیس لائن میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور میں ملوث خودکش بمبار کی پولیس لائنز میں داخل ہونے کی سی سی ٹی وی تصاویرسامنےآگئی ہے۔

تصاویر میں حملہ آور کو موٹرسائیکل پر آتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ  حملہ آور موٹر سائیکل سے اتر کر پیدل چلتے ہوئے گاڑی پارک کرنے کے لیے گیا،  ملزم نے پولیس یونیفارم پر جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے۔  

تصاویرمیں خودکش حملہ آور موٹر سائیکل کھڑی کرکے ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑے ٹارگٹ کی طرف جاتے ہوئے بھی دکھائی دے رہا ہے۔

آئی جی کے پی کے کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور پویس کی وردی میں تھااور چیک نہیں کیا گیا، مسجد کے قریب پہنچنے پر خود کش حملہ آور نے موٹر سائیکل کو پیدل چلایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا نشانہ جمعہ کی نماز میں سینیئر پولیس قیادت تھی،سیکیورٹی کی وجہ سے خودکش حملہ آور کامیاب نہ ہوسکا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-02/news-1675327231-1189.mp4

مزیدخبریں