میاں چنوں: ڈکیتی کرنے آئے مشکوک افراد کو دیہاتیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Feb 02, 2023 | 13:14 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: میاں چنوں کے نواحی  گاؤں 111 پندرہ ایل میں عوام نےمسلح مشکوک شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق میاں چنوں میں دیہاتیوں نے مشکوک مسلح افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ  تین مسلح مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کرتے ہوئے دو ملزمان فرار ہو گئے جبکہ ایک ملزم پکڑا گیا جسے پر دیہاتیوں کی جانب سے بدترین تشدد کیا گیا۔  

دیہاتیوں کا کہناہے کہ ملزمان میں ڈکیتی  اور چوری کے ارادے سے گھوم رہے تھے۔ پولیس کا کہناہے کہ  پکڑے جانیوالے شخص پر دیہاتیوں نے شدید تشدد کیا ہے۔ مشکوک شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ اہلیان علاقہ کا مزید کہناہے کہ دو ملزمان فرار ہوچکے ہیں.  پولیس کے مطابق  پکڑے جانیوالے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے معاملے کی تحقیق کررہے ہیں.

دوسری جانب پاکپتن کے نواحی علاقہ سکندر چوک میں کنویں پر کام کرتے ہوئے دو مزدور کنویں میں گر کر شدید زخمی ہوگئے۔  پاکپتن کے علاقے سکندر چوک 63 ڈی کے قبرستان میں  مقدس اوراق کیلئے کنویں کی تعمیر جاری تھی جس میں کام کے دوران اچانک 2 مزدور محمد بلال اور امداد حسین  50 فٹ گہرے کنویں میں گر کر شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں زخمیوں کو کنویں سے نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن  منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں