ایک نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی۔
تفصیلات کے مطابق جاری ہونیوالے اعلامیہ میں الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے 33 حلقوں کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران مقرر کردیئے، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تقرری بھی کردی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے DROs, ROs, AROs تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
حکام کاکہناہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران الیکشن کمیشن سے لئے گئے ہیں ،آر اوز اور اے آر اوز کی ذمہ داری سرکاری افسران کو دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی ضمنی انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے27 جنوری کو قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا،قومی اسمبلی کی 33 نشستوں میں سے 15 نشستیں صوبہ پنجاب کے اضلاع کی ہیں. قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16 مارچ کو ضمنی انتخاب منعقد کیا جائے گا،ریٹرننگ افسران 3 فروری کو پبلک نوٹس جاری کریں گے جبکہ 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے.
قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات چاروں صوبوں میں ہونگے،شہر کراچی کے 9 قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی ضمنی انتخابات ہونگے،ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی سمیت دیگر جماعتوں نےبھی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ضمنی انتخابات 16 مارچ کو شیڈول ہیں،یہ نشستیں پی ٹی آئی کے اراکین کے مستعفی ہونے کے بعد خالی قرار دی گئی تھیں.