سیمنٹ، سریا سمیت تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

Feb 02, 2023 | 12:57 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  پٹرول کی قیمتوں میں اثرات سامنے آ گئے،  مہنگائی کے ایک اور طوفان کیساتھ سمینٹ، سریا سمیت تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  پٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعدتمام تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیاہے ہے جس کے بعد سریا 60 روپے کلو مہنگا ہو گیا ہے۔ جس کے بعد سریے کی قیمت 270 روپے کلو ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیمنٹ کی بوری دو روز میں 50 روپے مہنگی ہو گئی ہے جس کے بعد سیمنٹ کی بوری 1080 روپے ہو گئی ہے۔  بجری کی قیمت بھی 140 روپے فی مربع فٹ ہو گئی ہے۔  سریے کی قیمت بڑھنے سے تعمیراتی سرگرمیاں کم ہو گئیں ہیں۔

واضع رہے کہ 2 ہفتہ قبل ہی سریا 26روپے فی ٹن مہنگا کیا گیا تھا۔  نان برانڈڈ 40 گریڈ سریے فی ٹن قیمت 26 روپے اضافے سے 210 روپے کلو ہو گئی تھی۔لاہور میں 60 گریش سریے کی قیمت 216 روپے کلو ہو گئی تھی جبکہ برانڈڈ سریے کی قیمت 21 روپے اضافے سے 215 سے بڑھ کر 236 روپے کلو ہو گئی تھی ۔ 60 گریڈ برانڈڈ سریے کی قیمت 240 روپے کلو   ہو گئی تھی۔ 

مزیدخبریں