ایک نیوز: نارووال میں علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کے 70 سالہ شخص جان کی بازی ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین نارووال سے لاہور کے لیے جا رہی تھی کہ 70 سالہ ریلوے لائن پر بیٹھا شخص ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اشرف کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق نواحی گاؤں کلاس گورائیہ سے ہے۔ عینی شاہد کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ریلوے لائن پر بیٹھ ہوا تھا اور اسے سنائی نہیں دیتا تھا۔
واضع رہے کہ لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقبرہ نور جہاں کے قریب ٹرین حادثہ پیش آیا تھاجس میں 40 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔ 40 سالہ شخص ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ جب اسے ٹرین نے ٹکر ماری جہاں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔40 سالہ شخص کی شناخت اشرف کے نام سے ہوئی تھی اور وہ فرح آباد شاہدرہ کا رہائشی تھا۔ پولیس کی جانب سے ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی تھی۔
راولپنڈی کے علاقے چکلالہ میں بھی ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ابتدائی معلومات میں انکشاف ہوا تھا کہ فیصل شہزاد نامی شخص مبینہ طور پر ٹرین کی پٹری کراس کررہا تھا جب وہ ٹرین سے ٹکرایا گیا تھا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے بینظیربھٹوہسپتال میں شفٹ کر دیا ۔