برٹش ائیر ویز کی پرواز میں دھواں، ہنگامی لینڈنگ کروادی گئی

برٹش ائیر ویز کی پرواز میں دھواں، ہنگامی لینڈنگ کروادی گئی
کیپشن: برٹش ائیر ویز کی پرواز میں دھواں، ہنگامی لینڈنگ کروادی گئی

ایک نیوز: امریکاکے دار الحکومت  واشنگٹن ڈی سی سے لندن کیلئے روانہ ہونے  والی برٹش ائیر ویز کی  پرواز  میں آگ  لگنے کی اطلاع  پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کردی گئی۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق  پرواز بی اے 216 کے طور پر بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے نے امریکا کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 49 منٹ پر واشنگٹن ڈی سی سے برطانیہ کے ہیتھرو لندن ائیرپورٹ کیلئے ٹیک آف کیا۔ 

پرواز کے ایک گھنٹے بعد پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو طیارے کے کیبن میں دھواں بھرنے کی اطلاع دی، جس کے بعد  پرواز کو قریبی ہیلی فیکس ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرادی گئی تاہم طیارہ اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

بعدازاں رجسٹریشن (G-ZBkL) کے حامل طیارے کا مکمل معائنہ کیا گیا اور طیارے کو مکمل فٹ قرار دے کر مسافروں کو منزل پر روانہ کر دیا گیا۔