پشاور دھماکہ: پولیس لائنز سے 23 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور دھماکہ: پولیس لائنز سے 23 مشتبہ افراد گرفتار
کیپشن: پشاور دھماکہ: پولیس لائنز سے 23 مشتبہ افراد گرفتار

ایک نیوز: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے دھماکے کے بعد پولیس نے 23 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو پشاور کے پولیس ہیڈکوارٹرز کی مسجد میں ہوئے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 101 تک پہنچ گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق پولیس فورس سے تھا۔
 نام نہ بتانے کی شرط پر ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ حکام اس پہلو پر بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس حملے کی پولیس ہیڈکوارٹرز کے اندر سے سہولت کاری تو نہیں ہوئی۔پولیس لائنز (ہیڈکوارٹرز) کے اندر سے بھی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے تاکہ ہم اس معاملے کی تہہ تک پہنچ سکیں کہ دھماکہ خیز مواد آخر اندر پہنچا کیسے اور کیا اس میں کوئی پولیس اہلکار ملوث تو نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے پاکستان سے باہر رابطے تھے۔ 23 افراد کو حراست میں لیا گیا،وہ پشاور شہر اور افغانستان کی سرحد کے ساتھ متصل قبائلی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ اگست 2021 میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پشاور کے آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔
ان میں سے بیشتر حملوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش قبول کرتی رہی ہیں لیکن اس سے قبل ایسا بڑا حملہ دیکھنے میں نہیں آیا۔
قبل ازیں منگل کو خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ معظم جاہ انصاری نے صحافیوں کو بتایا تھا کہخودکش بمبار مسجد میں ایک مہمان کے طور پر داخل ہوا اور اس دھماکے میں 10 سے 12 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا جسے مختلف حصوں میں اندر پہنچایا گیا تھا۔