مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست: لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ

مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست: لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ
کیپشن: Disqualification petition against Imran Khan for allegedly hiding his daughter: Decision to form a larger bench(file photo)

ایک نیوز: مبینہ بیٹی چھپانے پر نااہلی کی درخواست، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کیخلاف لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان کا اعتراض ہے کہ وہ اب پبلک آفس ہولڈر نہیں۔ الیکشن کمیشن سے کنفرم کرنا ہے کہ موجودہ پوزیشن کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹیفکیشن منگوا لیتے ہیں۔ درخواستگزار نے عمران خان کا 2018 والا بیان حلفی چیلنج کیا تھا۔

جس کے بعد عدالت نے کیس پر لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔