ایک نیوز: راولپنڈی میں تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈولفن فورس کے جوانوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کی ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ملزمان موقع سے فرار ہوئے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ہونے والے پولیس اہلکار رمضان کو ہپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزمان تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں واردات کر کہ فرار ہو رہے تھے جنہیں ڈولفن اہلکاروں نے رکنے کا فیصلہ کیا لیکن رکنے کا اشارہ کرنے پر ڈاکوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
واضع رہے کہ اسلام آباد کے علاقہ جی نائن ون میں مبینہ ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا تھا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ 3 ڈاکو سیکٹر جی ٹین میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا تھا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
آ ئی جے پی روڈ پر رات گئے ایک اور پولیس مقابلہ بھی دیکھنے میں آیا تھاجس میں پولیس نے واقع کا مقدمہ انگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج کر لیا تھا۔ راہزنی کی واردات کے دوران ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا ۔ زخمی ڈاکو کی شناخت ابرار کے نام سے ہوئی تھی۔ سبزی منڈی پولیس نے ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گرفتار ڈاکو نے دوران تفتیش اپنے ساتھی علی کے متعلق بھی آگاہ کر دیا ہے۔ زخمی ڈاکو کو علاج معالجہ کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔