رینجرز اور اے این ایف کی بڑی کارروائی،بدنامہ زمانہ منشیات فروش گرفتار

رینجرز اور اے این ایف کی بڑی کارروائی،بدنامہ زمانہ منشیات فروش گرفتار
کیپشن: رینجرز اور اے این ایف کی بڑی کارروائی،بدنامہ زمانہ منشیات فروش گرفتار

ایک نیوز: رینجرز اور اے این ایف نے گولیمار سے بدنامہ زمانہ منشیات فروش گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گولیمار سے بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ کے مین سپلائیر 2 ملزمان سید عظیم شاہ اور محمد بلال کو گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں نیو سلطان آباد، کنواری کالونی، میٹروول، نیا ناظم آباد، گلشنِ معمار، مچھر کالونی، نصرت بھٹو کالونی، لانڈھی، نیا گولیمار اور لسبیلہ میں منشیات رکشہ پر سپلائی کرتے تھے اور اس مقصد کے لیے عورتوں اور بچوں کا بھی استعمال کرتے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ 2021 سے منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان منشیات پشاور اور کوئٹہ سے فیملی کاروں، بسوں اور مال بردار گاڑیوں کے ذریعے منگوا کر نیو میانوالی کالونی میں مختلف گھروں میں چھپا کر رکھتے تھے۔

ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کوبمعہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکو ٹیکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب تھانہ KIA کورنگی صنعتی ایریا پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزم عبدالعلیم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔گرفتار ملزم عادی پیشہ مجرم ہے, جوکہ پہلے بھی منشیات سپلائی کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے,گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔