تین مزید انگلش کھلاڑیوں کا پی ایس ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ

تین مزید انگلش کھلاڑیوں کا پی ایس ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ

ایک نیوز: الیکس ہیلز کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مزید تین کھلاڑیوں نے بنگلادیش کا دورہ کرنے کے بجائے پی ایس ایل 8 میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چند روز قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ایلکس ہیلز نے دورہ بنگلہ دیش کی بجائے پی ایس ایل  کھیلنے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مزید تین کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے ساتھ بنگلادیش کا دورہ کرنے کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کرکٹرز میں لیام ڈاؤسن، جیمز ونس اور سیم بلنگز شامل ہیں۔

پچھلے دنوں انگلش بلے بازوں نے ایلکس ہیلز نے ٹیم کے ساتھ بنگلادیش جانے کے بجائے پی ایس ایل 8 میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ایس ایل کو ترجیح دینے والے انگلش کھلاڑیوں میں جیمز ونس کراچی کنگز، ڈاؤسن اور سیم بلنگز لاہور قلندرز میں شامل ہیں۔ ایلکس ہیلز اس وقت متحدہ عرب امارات میں انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے میں مصروف ہیں۔جس کے بعد  وہ پی ایس ایل کھیلنے کیلئے آئیں گے۔ایونٹ کے خاتمے کے بعد الیکس ہیلز کچھ دن آرام کریں گے اور پاکستان آکر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیں گے۔انگلینڈ کو یکم سے 14 مارچ تک بنگلا دیش سے سیریز کھیلنی ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے شروع ہوگا۔