ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 12 ریکارڈ کیا گیا، کالام میں پارہ منفی 09، استور، پاراچنار میں منفی 07 رہا، گوپس اور اسکردو منفی 06 اور بگروٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔
فرروی میں ملک کے شمال اورمغربی حصوں میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، خشک سالی کے باعث گندم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری کے دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں دھند کا سلسلہ کم پڑ جائے گا جبکہ خشک موسم اوردرجہ حرارت بڑھنے کے باعث پولن کا آغاز جلد ہوگا۔