ایک نیوز: لاڑکانہ میں سیلاب زدگان کے لیے بھیجے گئے غیر ملکی امدادی چاول مبینہ طور پر گودام پر فروخت کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سیلاب زدگان کے لیے آئے غیر ملکی امدادی چاول مبینہ طور پر گودام پر فروخت کیے جانے کی خبروں پر کارروائی کرتے ہوئے گودام سیل کر کے چاول کی ایک ہزار بوریاں تحویل میں لے لیں۔
In the wake of recent clip being Viral on media regarding selling of USAID Rice being sold in market and On the directions of Deputy Commissioner and Assistant Commissioner Larkano , the shop was sealed and the matter is under inquiry. #SindhGovt pic.twitter.com/Sz3WLzNQXY
— Deputy Commissioner Larkana (@DeputyLarkano) February 1, 2023
لاڑکانہ کے جیلس بازار میں شہریوں نے گودام کی نشاندہی کی تھی جہاں سے سیلاب زدگان کے لیے آئے امدادی چاول فروخت کیے جا رہے تھے، چاولوں کی بوریوں پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ چاول فروخت کے لیے نہیں لیکن اس کے باوجود چاول مارکیٹ میں فروخت کیے جا رہے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سیلاب زدگان کو فراہم کیے جانے والے کمبل بھی آن لائن فروخت کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔