اینکر پرسن عمران ریاض خان لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار

اینکر پرسن عمران ریاض خان لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار
کیپشن: اینکر پرسن عمران ریاض لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار

ایک نیوز: ایف آئی اے نے اینکر عمران ریاض خان کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے نے  اینکرعمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا۔ عمران ریاض کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے جہاز میں سوار نہ ہونے دیا ۔

 اینکر عمران ریاض کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے پر حراست میں لیا گیا، جس کے بعد انہیں سائبر کرائم گلبرگ کے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران ریاض خان کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عمران ریاض کے خلاف پہلے سے درج مقدمہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران ریاض کی گرفتاری اور آف لوڈ کرنے کے احکامات ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے موصول ہوئے تھے۔

دوسری جانب عمران ریاض کو ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کے مقدمہ نمبر 253/2022 میں گرفتار کیا گیا ہے۔
عمران ریاض کو ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا۔عمران ریاض نے اپنی تقریر اندرون و بیرون ملک سوشل میڈیا پر شئر کی۔

عمران ریاض کی آج گرفتاری ڈال کر کل بروز جمعہ عدالت میں پیش کرنے کا امکان ہے۔