ایک نیوز: شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو ایسے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جس سے ان کا تعلق نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ رات ساڑھے 12 بجے شیخ رشید کو آبپارہ پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا، شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا جو پنجاب کی حدود ہے۔
راشد شفیق کا تھانہ آبپارہ کے باہر بیان #ReleaserSheikhRasheed pic.twitter.com/v8SvlzZwRJ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 1, 2023
شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر کے دروازے توڑے، ملازمین کو زد و کوب کیا اور شیخ رشید کے بیڈ روم میں توڑ پھوڑ کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں اور 2 لائسنس یافتہ کلاشنکوف ساتھ لے گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شراب اوراسلحہ رکھنا پولیس کیلئے مشکل نہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے، گرفتاری کے خلاف آج اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے، توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔
دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ان لوگوں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر میرے بچوں کو مارا ہے، میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سو دو سو مسلح لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے اور میرے ملازمین پر تشدد کیا، میرے گھر کی تلاشی لی۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ یہ لوگ سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہوئے، گھر کے دروازے توڑے اوربدتمیزی کی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے زبردستی گاڑی میں ڈال کر یہاں لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھانہ آب پارہ کے ایس ایچ او کو ن لیگ نے لگایا ہے اور رانا ثنا اللہ یہ سارا کام کروا رہا ہے۔