ایک نیوز: خیبرپختونخوا کے نگران وزراء کو محکمے تفویض کر دئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق سید محسود شاہ کو اسٹیبلشمنٹ، ایڈمنسٹریشن اور بین الصوبائی محکمہ دیدیا گیا، عبدالحلیم کو وزیر زراعت و لائیوسٹاک، فشریز اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ دیا گیا ہے۔
فضل الٰہی کو محکمہ خوراک اور محکمہ آبپاشی کی وزارت دی گئی ہے، تاج محمد آفریدی کو محکمہ ریلیف کا وزیر مقرر کیا گیا، باقی تمام محکمے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس ہوں گے۔
شفیع اللہ خان کو محکمہ ہاؤسنگ و محکمہ جیل، ایڈووکیٹ سوال نذیر کو لوکل گورنمنٹ الیکشن اور دیہی ترقیاتی محکمہ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
شاہد خان ٹرانسپورٹ اور آئی ٹی کے وزیر مقرر ہو گئے، جسٹس ریٹائرڈ قیصر ارشاد کو محکمہ قانون اور پارلیمانی امور کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کا محکمہ بھی دیا گیا، محمد علی شاہ کو سی اینڈ ڈبلیو، بخت نواز خان وزیر ماحولیات و جنگلات کی وزارت دی گئی ہے۔
منظور خان آفریدی ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اور محکمہ لیبر کے وزیر ہوں گے، عدنان جلیل کے پاس انڈسٹری، کامرس، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور محکمہ ریونیو کی وزارتیں ہوں گی۔