ق لیگ کے لیگل ایڈوائزرعامرسعیدراں کوایف آئی اے نےاغواکرلیا،پرویزالٰہی

ق لیگ کے لیگل ایڈوائزرعامرسعیدراں کوایف آئی اے نےاغواکرلیا،پرویزالٰہی
کیپشن: Legal advisor of QL Amir Saeedran was kidnapped by FIA, Parvez Elahi

ایک نیوز:سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ  ق لیگ کے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کو میری رہائشگاہ سے گھر واپس جاتے ہوئے ایف آئی اے نے اغوا کر لیا۔

رہنمامسلم لیگ ق چودھری پرویزالٰہی کاکہنا تھا کہ گاڑیوں سے پتہ چلا کہ ایف آئی اے کے ساتھ کچھ لوگوں نے اغوا کیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری اور طاہر نصر اللہ وڑائچ سابقہ صدر بار اور موجودہ ممبر بار کونسل نے واقعہ پر شدید مذمت اظہار کیا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت اور ان کے حواری ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہیں۔پتہ نہیں یہ نگران حکومت کس ایجنڈے پر آئی ہے۔چن چن کر ہمارے قریبی ساتھیوں کو ٹارگٹ کر کے اٹھایا جا رہا ہے۔نگران حکومت اگر امن و امان کو کنٹرول نہیں کر سکتی تو پھر بہتر ہے کہ گھر جائے۔

سابق وزیراعلیٰ نے وکلاء برادری سے اپیل ہے کہ آپ اس صورتحال میں عامر راں کا ساتھ دیں۔ورنہ ایسے  ہتھکنڈوں کی زد میں کوئی بھی آ سکتا ہے۔