شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ کسی ماہر سنگتراش نے نہیں مالی نے بنایا .ایک نیوز کاریگر کو سامنے لے آیا ۔ مجسمے کو بنانے والے مالی کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ آٹھ مالیوں نے مل کر بنایا ہے۔ ہم نے علامہ اقبال کی محبت میں یہ مجسمہ بنایا ہے.
گلشن اقبال پارک میں موجود علامہ محمد اقبال کا مجسمہ ناظرین کی داد وصول کرنے کے بجائے کڑی تنقید کا باعث بن رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ علامہ اقبال کا ٹرینڈ گردش کر رہا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلشن اقبال پارک لاہور میں نصب کردہ علامہ اقبال کے مجسمے کو اناڑی فنکار کی کاریگری کے سبب آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔مجسہ سازی سے متعلق صارفین کا کہنا ہے کہ اس مجسمے کو دیکھ اقبال کی روح کانپ ہوگئی ہوگی۔