پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مزدا ایسوسی ایشن کا دھرنا

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مزدا ایسوسی ایشن کا دھرنا
(ایک نیوز نیوز)‌منی مزدا ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور زیادہ ٹول ٹیکس کے خلاف بابو صابو چوک میں آج صبح سے دھرنا دے دیا ہے۔

رات گئے بابو صابو چوک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منی مزدا ایسوسی ایشن کے رہنماؤں شیر علی اور نذیر جٹ کا کہنا تھاکہ حکومت کی ٹرانسپورٹ مخالف پالیسی کے بابو صابو چوک میں دھرنا دے رہےہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے، ٹول پلازوں پر ٹیکس کی شرح کم کی جائے اور جو گاڑیاں پکڑی گئی ہیں انہیں فوری طور پر چھوڑا جائے۔ منی مزدا ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی مکمل ہڑتال ہو گی۔