پی ٹی آئی  کے احتجاج پر درج 8مقدمات  میں جے  آئی ٹی  تشکیل ،ذرائع  

پی ٹی آئی  کے احتجاج پر درج 8مقدمات  میں جے  آئی ٹی  تشکیل ،ذرائع  
کیپشن: Formation of JIT in 8 cases filed on PTI's protest, sources

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ ،اسلام آباد  میں درج مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ 

ذرائع کےمطابق   اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف پر درج مقدمات میں سے   8 مقدمات میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ، ،جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی، ایف آئی اے اور پولیس کے نمائندے شامل ہیں ،تھانہ کھنہ،ترنول،سنگجانی،گولڑہ ،کوہسار سیکرٹریٹ اور کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں جے آئی ٹی تشکیل  دے دی گئی ہے۔   

ذرائع  کا کہنا ہے  جے آئی ٹی تمام مقدمات میں گواہان کے بیانات قلم بند کرے گی ،جے آئی ٹی نامزد ملزمان کے بیانات بھی قلم بند کرے گی ،جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کا نمائندہ کرے گا ،کیسز کے تفتیشی افسران بھی جے آئی ٹی کہ سربراہی کرے گا ۔