نومبر 2024 میں برآمدات میں کمی کا انکشاف،اعدادوشمار جاری  

Dec 02, 2024 | 23:36 PM

 ایک نیوز: ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردئیے، نومبر 2024 میں برآمدات میں کمی کا انکشاف ہواہے۔  

ادارہ شماریات کےمطابق ، نومبر 2024 میں اکتوبر 2024 کے مقابلے میں برآمدات 5.97 فیصد کم ہوئیں، ماہ نومبر میں درآمدات میں 3.83 فیصد کی کمی ہوئی۔ 

نومبر 2024 میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات رہیں، اکتوبر 2024 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 98 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھا،جولائی تا نومبر برآمدات میں 12.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا نومبر 2024 میں 13 ارب 69 کروڑ ڈالر سے زیادہ برآمدات رہیں،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12 ارب 16 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات تھیں۔ 

اعدادوشمار کےمطابق  جولائی تا نومبر درآمدات میں 3.90 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی تا نومبر 2024 میں 22 ارب 34 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی درآمدات رہیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 21 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی درآمدات تھیں، جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 7.39 فیصد کی کمی ہوئی۔  

مزیدخبریں