ایک نیوز: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں صدر پی پی پی خیبرپختونخوا محمد علی شاہ باچہ اور جنرل سیکرٹری شازی خان میں موجود تھے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو محمد علی شاہ باچہ اور شازی خان نے خیبرپختونخوا کے وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگے سے قیام امن کے حوالے سے ملاقات سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے ہمراہ کرم میں قیام امن کے حوالے سے گرینڈ جرگے سے ملاقات کی ہے ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے دہشت گردی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے حوالے سے 5 دسمبر کو پشاور میں ہونے والی اے پی سی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے ۔