شوکت عزیز صدیقی چیئرمین این آئی آر سی تعینات  

شوکت عزیز صدیقی چیئرمین این آئی آر سی تعینات  
کیپشن: Shaukat Aziz Siddiqui appointed Chairman NIRC

ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات (این آئی آر سی) تعینات کردیا گیا۔ 

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شوکت عزیزصدیقی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

شوکت عزیز صدیقی کی 3 سال کیلئے بطور چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن تعیناتی کی گئی ہے۔

شوکت عزیزصدیقی کو 2018  میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کےعہدے سے برطرف کیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے مارچ 2024 میں شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کو  بطور ہائیکورٹ جج ریٹائرمنٹ کے تمام واجبات کا اہل قرار دیا تھا۔