سموگ اور موسم سرما کی تاخیر سے آمد کے باعث کینو کی پیداوار کم ہونے کا خدشہ 

Dec 02, 2024 | 21:48 PM

ویب ڈیسک:سموگ اور موسم سرما کی آمد میں تاخیر سے کینو کی پیداوار کم رہنے کا خدشہ ہے اور جو کینو پیدا ہوگا، اس کی مٹھاس کم، معیار ہلکا ہونے کا بھی امکان ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما وحید احمد نے بتایاکہ  رواں سیزن کینو کی برآمدات کا ہدف  اڑھائی  لاکھ ٹن مقررہے اور کینو کی برآمد یکم دسمبر سے شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینو کی برآمد سے 10 کروڑ 25 لاکھ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا اور گزشتہ پانچ سال میں کینو کی برآمدات 50 فیصد کم ہو چکی ہے۔

وحید احمد نے بتایاکہ سموگ اور دھند کے باعث کینو کی پیداوار 35 فیصد کم رہنے کا خدشہ ہے، موسم سرماکی آمد میں تاخیر سے کینو کی مٹھاس اور معیار متاثر ہے۔

ان کا کہناتھاکہ کینو کی نئی ورائیٹیز نہ لگائیں تو چند سال میں ایکسپورٹس بند ہوجائیگی، کینو کی 60 برس پرانی ورائٹی بیماریوں اور موسمی اثرات کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہے اور اس وقت کینو پراسس کرنے والی آدھی فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں