ایک نیوز: دبئی باسکٹ بال چیمپیئن شپ کیلئے غیر قانونی ٹرائلز پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے اظہار لاتعلقی کردیا۔
تفصیلات کےمطابق دبئی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے لیے غیر قانونی ٹرائلز کے انعقاد پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے ٹرائلز سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ۔
سیکرٹری فیڈریشن کا کہنا ہے دبئی میں ہونے والے کسی ایونٹ میں ٹیم یا کھلاڑی کو نہیں بھجوا رہے ہیں۔