ویب ڈیسک:مشہور بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے نے حال ہی میں ایک حیران کن انکشاف کیا ہےکہ بالی ووڈ کے اداکار جنازوں میں شرکت اور رونے کیلئے پیسے وصول کرتے ہیں۔
چنکی پانڈے نے یہ انکشاف ایک شو میں انٹرویوکےدوران کیا،انہوں نے کہا کہ جب وہ اضافی آمدنی کے لیے مختلف تقریبات میں شرکت کرتے تھےاسی دوران انہیں ایک جنازے میں شرکت کا موقع ملا۔
چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ ایک دن انہیں ایک تقریب کے منتظم کی کال آئی جس میں ان سے منتظم نے ایک تقریب میں شرکت کیلئے اچھی رقم کی پیشکش کی لیکن تقریب کی تفصیلات نہیں بتائیں،صرف یہ کہا کہ سفید لباس میں آئیں،جب میں مقررہ جگہ پہنچا تو معلوم ہوا کہ وہ ایک جنازہ تھا۔
چنکی پانڈے نے کہامجھے لگا جیسے جس منتظم نے مجھے بلایا تھا، وہ انتقال کر گیا ہو لیکن پھر میں نے اسے ایک کونے میں کھڑے دیکھا، اس نے مجھے یقین دلایا کہ مجھے میری رقم ملے گی اور مزید پیشکش کی کہ اگر میں جنازے میں رونے کی اداکاری کروں تو مجھے اضافی رقم دی جائے گی۔