ایک نیوز:بھارتی کرکٹرز پاکستان آئیں گے یا نہیں،معاملہ اب تک نہ سلجھا ، پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے حوالےسےاپنےموقف پرسختی سے قائم ہے، پاکستان کرکٹ بورڈکوآئی سی سی اور بی سی سی آئی کے جو ا ب کاانتظار ہے۔
پی سی بی فارمولےپرآئی سی سی اوربی سی سی آئی نےحتمی فیصلہ سناناہے ،محسن نقوی کے مطابق سرینڈرکرنا ہوتاتوآئی سی سی اوربی سی سی آئی وقت نہ مانگتے، چیئرمین پی سی بی3روز تک دبئی میں اہم ملاقاتوں کے بعدوطن واپس پہنچ گئے۔
محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کیلئے آئی سی سی کو پارٹنر شپ فارمولہ دیا، آئی سی سی اب بی سی سی آئی کی رضامندی سے فارمولے کا باقاعدہ اعلان کرے گا، آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ مشاور ت سے جلدفارمولے اور شیڈول کا اعلان کریں گے ۔
پی سی بی کے مجوزہ فارمولے کے تحت چیمپئنز ٹرافی کے بھارت میچز دبئی میں کھیلے گا، بھارت کے سیمی فائنل اورفائنل تک رسائی کی صورت میں دونوں میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے، بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں دونوں میچز پاکستان میں ہوں گے ۔
آئی سی سی کے آئندہ بھارت میں ہونیوالےایونٹس میں پاکستان بھی اپنے میچز نیوٹرل ویونیوز پر کھیلے گا ، فارمولے پر کم از کم 3سال کےلئے عملدرآمد کرنا چاہیے۔

کیپشن: Champions Trophy, PCB waiting for response from ICC and BCCIChampions Trophy, PCB waiting for response from ICC and BCCI