عافیہ صدیقی کیس:وزیرِ اعظم کے مالی معاونت کی سمری پر دستخط

عافیہ صدیقی کیس:وزیرِ اعظم کے مالی معاونت کی سمری پر دستخط
کیپشن: Aafia Siddiqui Case: Prime Minister signed the summary of financial support

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور رہائی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نے عافیہ صدیقی کیس میں امریکہ جانے والے وفد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا ۔
وزارت خارجہ کے مطابق وفد کے ویزوں سے متعلق درخواست وزارت خارجہ نے بھیج دی ہے، امید ہے ایک ہفتے تک منظوری ہو جائے گی، ہم ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں ، ذاتی وجو ہا ت کی بنا پر سینیٹر عرفان صدیقی وفد کے ساتھ نہیں جا سکتے ،حکومت کی جانب سے سینیٹر بشریٰ وفد کے ساتھ امریکہ جائیں گئی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور نمائندہ وزارت خارجہ عدالت میں پیش ہوئے ،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔