ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 7مزید مقدمات میں گرفتارکر لیا گیا۔
پولیس کی استدعا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو7مقدمات میں14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکرکے جیل بھیج دیا گیا،سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تھانہ نیو ٹاون کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ مکمل کر لیا گیا،بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا، 28ستمبر اور 5 اکتوبر کےمزید چھے مقد ما ت میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیاگیا ۔
تفتیشی افسر راشد کیانی اور پراسیکوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء فیصل چودھری اور محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔