ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف نےاپنے ٹویٹر(ایکس ) پیغام میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو انکے53ویں قومی دن پردلی مبارکباددی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی دانشمندی اور فہم و فراست کی وجہ سے ممکن ہوا،جدت کے اس وژن کو میرے بھائیوں، عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان، اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آگے بڑھایا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے،ہم اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے،پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد!۔
متحدہ عرب امارات کی ترقی و خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے:شہباز شریف
Dec 02, 2024 | 10:28 AM