ایک نیوز: لاہوریوں کیلئے سموگ کاروگ کم نہ ہوا ،لاہورپرسموگ کا قبضہ برقرارہے۔
آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر لاہورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس 278ریکارڈ ،گلبرگ463کےساتھ آلودہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
ملتان پاکستان میں آلودگی میں دوسرے،کراچی تیسرے نمبر پر پہنچ گیا، ملتان کاایئرکوالٹی ا نڈیکس 267، کراچی کاایئرکوالٹی انڈیکس 193ریکارڈ کیاگیا ،طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ شہری ماسک کےاستعمال کو یقینی بنائیں۔
دوسری جانب گلیات میں صبح سے ہلکی بارش اور برفباری جاری ہے،بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، گلیات میں سردی کی وجہ سے لوگوں نے گرم مبلوسات زیب تن کر لیےہیں۔
لاہوریوں کیلئے سموگ کاروگ کم نہ ہوسکا
Dec 02, 2024 | 09:27 AM