ایکس پر پابندی کا مطلب اظہار رائے پر پابندی نہیں:شزافاطمہ

Dec 02, 2024 | 08:21 AM

ایک نیوز:وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایکس 2فیصد سے بھی کم افراد استعمال کرتے ہیں، ایکس پر پابندی کا مطلب اظہار رائے پر پابندی نہیں ہے۔
شزافاطمہ نے کہا ہے کہ یوٹیوب،فیس بک سمیت تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ا ظہار رائے ہے،ملک پر یومیہ سائبر حملے ہورہے ہیں، پاکستان کو سائبر سکیورٹی کے خدشات ہیں،ایک مہینے کے اندر100 سے زائد جوانوں کو شہید کیا گیا۔
شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ ہمارے لیے ترجیح ملک کی سکیورٹی ہے، حکومت ڈیجیٹل بزنس کو سپورٹ کر رہی ہے، پاکستان میں موبائل ڈیٹا ٹھیک چل رہا ہے، گزشتہ سال کی نسبت اس سال آئی ٹی کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔    

مزیدخبریں