ویب ڈیسک :جنوبی کوریا نے اپنا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا، اسپیس ایکس کا فالکن نائن راکٹ جنوبی کورین سیٹلائٹ لے کر روانہ ہوا۔
جنوبی کوریا کے محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ لانچ کے بعد سیٹلائٹ کا اوور سیز گراؤنڈ اسٹیشن سے رابطہ قائم ہو گیا ہے۔
اسپیس ایکس کے راکٹ کی مدد سے بھیجا گیا جنوبی کوریا کا سیٹلائٹ ایک الیکٹرو آپٹیکل اور انفراریڈ ڈیوائس ہے جبکہ اس سے منسلک دیگر چار سیٹلائٹ سنتھیٹک اپرچر ریڈار کے طور پر کام کریں گے، جن کے مدد سے سیٹلائٹ رات کے اندھیرے اور بادلوں کے پار دیکھنے قابل ہو سکے گا۔
جنوبی کوریا کےسیٹلائٹ کی مدد سے شمالی کوریا پر نظر رکھی جا سکے گی۔