پنجاب حکومت کا چنگ چی رکشہ بند کرانے کا اصولی فیصلہ

Dec 02, 2023 | 22:28 PM

ویب ڈیسک:پنجاب حکومت نے چنگ چی رکشہ بندکرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔وزیرٹرانسپورٹ نے 30دن کی وارننگ دیدی۔
پنجاب کے نگران وزیر برائے ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کاکہنا ہے کہ غیرقانونی موٹرسائیکل اور لوڈر رکشہ بنانے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سے غیرمنظور شدہ رکشوں کو پہلے بڑے شہروں میں بند کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں بند کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ چنگ چی رکشے کی آئندہ مینوفیکچرنگ پرپابندی ہوگی، چنگ چی رکشہ کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی سر فہرست رہا جبکہ کراچی کی فضا بھی آلودہ ہے۔

مزیدخبریں