ویب ڈیسک: خیبرپختونخوااور وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعدموسم مزید سردہوگیا۔
متعلقہ محکمے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے برف باراں کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 7دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 8 دسمبر سے 10 دسمبر تک موسم کبھی جزوی تو کبھی کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گراوٹ متوقع ہے ۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ، سونہ مرگ، دودھ پتھری، کپوارہ، کرناہ، شوپیاں اور دوسرے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی۔
دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت4.5 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حررات 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔