خلیج بنگال میں نئے سمندری طوفان کی پیش گوئی

Dec 02, 2023 | 20:12 PM

ویب ڈیسک:  خلیج بنگال میں نئے سمندری طوفان کی تشکیل کا خدشہ ظاہر کردیا گیا، جس سے بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ساحل کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ پاکستان کو کوئی خطرہ ن ہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ انتہائی سازگار موسمی حالات کے باعث ڈیپ ڈیپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ خلیج بنگال پر موجود ڈیپ ڈیپریشن شدت اختیار کرکے سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
جواد میمن نے مزید کہا کہ سمندری طوفان کے بنگلادیشی علاقوں کی طرف بڑھنے کا امکان ہے جبکہ اس سے بھارتی آندھرا پردیش کے ساحل کو بھی خطرہ رہے گا۔ سمندری طوفان کی تشکیل اتنی عام بات نہیں، طوفان ہمارے خطوں میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کاکہنا ہے کہ طوفان سے پاکستان کے کسی ساحل کو کوئی خطرہ نہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ سمندری طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام میچاونگ رکھا جائے گا، یہ نام میانمار کا تجویز کردہ ہے، جس کا مطلب طاقت اور لچک ہے۔
جواد میمن نے کہا کہ خلیج بنگال میں رواں سال کا یہ چوتھا سمندری طوفان ہوگا۔

مزیدخبریں