غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں ڈیڈ لاک آگیا

غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں ڈیڈ لاک آگیا
کیپشن: Ceasefire efforts in Gaza have reached a deadlock

ویب ڈیسک: غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں ڈیڈ لاک آگیا، اسرائیل نے قطر سے اپنے مذاکرات کاروں کو واپس بُلا لیا۔
اسرائیلی وزیراعظم دفتر کے مطابق بات چیت میں تعطل پر وزیراعظم نیتن یاہو کی ہدایت پر انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے مذاکرات کاروں کو واپس بُلایا ہے۔
اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حماس نے معاہدے کے مطابق تمام یرغمالی خواتین، بچوں کو رہا نہیں کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا کہ موساد سربراہ نے سی آئی اے سربراہ، مصری وزیر انٹیلی جنس اور قطری وزیراعظم کا عارضی جنگ بندی میں 84 اسرائیلی یرغمالی خواتین، بچوں اور 24 غیرملکیوں کی رہائی میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔