امریکا گرین کلائمیٹ فنڈ کے لیے 3 ارب ڈالر دے گا

Dec 02, 2023 | 19:49 PM

ویب ڈیسک:امریکا گرین کلائمیٹ فنڈ میں 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان کرے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس دبئی میں اقوام متحدہ کے کوپ ٹوئنٹی ایٹ ماحولیاتی سربراہ اجلاس میں فنڈ  کا اعلان کریں گی۔ 
یاد رہے کہ گرین کلائمیٹ فنڈ دوہزار میں قائم کیا گیا تھا جوکہ ماحولیاتی تبدیلی کے اقدامات کے لئے وقف سب سے بڑا بین الاقوامی فنڈ ہے۔
دوسری جانب فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والے امریکی ارب پتی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے افریقہ اور جنوبی ایشیا کے کسان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کوپ ٹوینٹی ایٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر افراد ترجیح ہونے چاہئیں۔

مزیدخبریں