انیمل نے ایک دن میں 100سے زائد کما لئے

انیمل نے ایک دن میں 100سے زائد کما لئے
کیپشن: Animal earned more than 100 in a day

ویب ڈیسک:بالی ووڈ سُپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ نے ریلیز کے پہلے دن 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔
 سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’انیمل‘ گزشتہ روز بھارت سمیت دُنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔
 ’انیمل‘ کے فلمسازوں نے فلم کی کامیابی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ بتایا گیا کہ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 116 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم ’انیمل‘ کی شاندار کامیابی پر رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، بوبی دیول اور انیل کپور سمیت پوری ٹیم بہت خوش ہے۔
یاد رہے کہ  ’انیمل‘ کی ریلیز سے قبل یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ ریلیز کے پہلے دن ہی یہ فلم باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کرسکتی ہے جس میں سے تقریباً 60 کروڑ روپے صرف بھارت سے ملنے کا امکان ہوگا۔
واضح رہے کہ ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔