سرکاری محکموں کی سفارش پر219ویب سائٹس بلا ک

 سرکاری محکموں کی سفارش پر219ویب سائٹس بلا ک
کیپشن: 219 websites are blocked on the recommendation of government departments

 ویب ڈیسک :وفاقی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر سرکاری محکموں کی سفارش پر 219ویب سائٹس کو بلاک کردیا ۔
ذرائع کے مطابق 219ویب سائٹس کو توہین آمیز مواد کے ساتھ ساتھ ریاست مخالف مواد کی وجہ سے بلاک کیا گیا ہے
پی ٹی اے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری محکموں بشمول آئی ایس آئی، ایف آئی اے، سی ٹی ڈی پنجاب، سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت مذہبی، نادرا اور پی ٹی ایم ایل یوفون کی سفارش پر ویب سائٹس کو بلاک کیا ہے۔
  مرکزی بینک اور ایف آئی اے نے پی ٹی اے کو ای کرنسی پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ توہین آمیز ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی سفارش کی تھی۔
 ایس ای سی پی نے قرض دینے والی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی بھی سفارش کی تھی۔
آئی ایس آئی نے جعل سازی اور دیگر بدنیتی پر مبنی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی سفارش کی تھی۔
پی ٹی اے نے وزارت مذہبی امور کی سفارش پر گستاخانہ مواد کی ویب سائٹس کو بلاک کیا۔