ایک نیوز :پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کی جانب سے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا۔
شوکازنوٹس کے متن کے مطابق دانیال عزیز کے بیان کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ دانیال عزیز کو سات روز کے اندر اپنے بیان کے بارے پارٹی کو جواب دینے کی ہدایت جاری کی گئی۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے دانیال عزیز کو نوٹس دیتے ہوئے وضاحت مانگ لی۔
نوٹس کے متن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا آئین اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہر رکن پارٹی کے ڈسپلن کی پابندی کرے۔30نومبر کا میڈیا پربیان پارٹی ڈسپلن اور پالیسی کی خلاف ورزی اور حقائق کے برخلاف ہے۔ ہررکن کا فرض ہے کہ اگر اسے کوئی شکایت ہے تو وہ پارٹی قیادت یا متعلقہ فورم کواپنی شکایت پیش کرے ۔
پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ،لیگی رہنما دانیال عزیز کو شوکازنوٹس جاری
Dec 02, 2023 | 17:16 PM