ڈیفنس کارحادثہ:ملزم افنان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

Dec 02, 2023 | 14:40 PM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے ڈیفنس کار کے ملزم افنان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ عدالت نے ملزم افنان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ہے۔کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج عبہرگل کر رہے تھے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ افنان کی تمام میڈیکل ٹیسٹ کروا لیے ہیں، ملزم افنان سے مزید تفتیش درکار ہے۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟۔

وکیل مدعی نے کہا کہ ملزم کے شریک ملزمان سے تفتیش جاری ہے، ملزم کا فون ریکور کرنا ہے میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے۔

فاضل جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا ملزم کا فون ریکور کرنا ہے۔

تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ملزم کا فون ریکور کرنے کی استدعا نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے تھانہ ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں